وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری کا دورہ کیا اور دنیا کے مختلف ممالک سے شرکت کے لیے آنے والے نامور فنکاروں کے فن پاروں کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کے تخلیقی کام اور فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ نمائش میں بین الاقوامی فنکاروں کی شرکت کو فن و ثقافت کے فروغ، عالمی روابط کے استحکام اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے باعثِ خوشی اور اعزاز ہے کہ آج میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فنکاروں کے درمیان موجود ہوں۔ میں تمام معزز فنکاروں کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی نے دنیا بھر کے فنکاروں اور ثقافتی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی شناخت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے اپنی مسلسل کاوشوں اور غیر معمولی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، جس کا سہرا صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی کا ملک میں کوئی مقابلہ نہیں، یہ ادارہ نہ صرف فن و ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے بلکہ پاکستان کو عالمی ثقافتی نقشے پر نمایاں مقام دلانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دنیا کو جنگ، تصادم اور نفرت کے بجائے امن، محبت، رواداری، فن اور ثقافت کی ضرورت ہے۔ دنیا جنگ نہیں چاہتی بلکہ امن اور باہمی ہم آہنگی کی خواہاں ہے، اور فن و ثقافت وہ مؤثر ذریعہ ہیں جو مختلف ممالک، قوموں اور معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے فنکار ہمارے سفیر ہیں، جو اپنے فن اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا مثبت پیغام دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت فن و ثقافت کے فروغ اور بین الاقوامی ثقافتی روابط کے استحکام کے لیے ایسے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کا بنیادی مقصد فن، ادب، ثقافت اور تخلیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور دنیا بھر کے فنکاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ بین الاقوامی فنکاروں کی کراچی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ آرٹ اور ثقافت سرحدوں سے بالاتر ہوکر انسانیت کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بین الاقوامی ثقافتی پروگرام پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے، مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور نئی نسل کو عالمی فنون سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب میں شریک فنکاروں اور ثقافتی شخصیات نے بھی نمائش کو عالمی فن و ثقافت کے باہمی اشتراک اور امن کے پیغام کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔
Read Next
1 دن ago
سندھ کی تقسیم کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
2 دن ago
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات،بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بریفنگ
3 دن ago
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا سندھ کے وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم
6 دن ago
سندھ لوکل گورنمنٹ سروس رولز میں اہم تبدیلیاں
6 دن ago
سکھر کو چین کے دریائے یانگسی کے کنارے واقع شہر یچانگ کے ساتھ سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی تجویز
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر واٹر سپلائی پروجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
6 دن ago
دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب،چئیرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے انعامات تقسیم کئے
1 ہفتہ ago
بین الاقوامی سول انجینئرنگ کانفرنس بامعنی علمی مباحثوں، جدید تحقیقی نتائج اور مؤثر تجاویز کو فروغ دے گی،وزیر بلدیات سندھ
1 ہفتہ ago



