وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جہلم اور پنڈدادنخان کے عوام کیلئے تحفہ، 2021 ء میں شروع ہونے والی للہ جہلم روڈ کی پانچ سال بعد تکمیل مکمل ہو گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکرکیا اور سی این ڈبلیو کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم پنڈدادنخان روڈ کی جلد تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو للہ جہلم روڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 128کلومیٹر طویل پنڈدادنخان کو للہ انٹر چینج سے منسلک کرے گی۔ دورویہ للہ جہلم روڈ میں دوبائی پاس اور سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ للہ جہلم روڈ 13 ارب 53 کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔ 20 سے 24 فٹ چوڑی سڑک کو 76 فٹ تک چوڑا کیا جارہا ہے۔ للہ جہلم روڈ کے اطراف میں مضبوطی اور ٹریفک کی روانی کیلئے پختہ کنارے بنائے جائیں گے۔ للہ جہلم روڈ کو بروقت تکمیل کیلئے پانچ سیکشن میں تعمیر کیا گیا ہے۔ للہ جہلم روڈ پراجیکٹ میں 4.2کلومیٹر طویل جلالپور بائی پاس اور 3.98کلومیٹر طویل پنڈدادنخان بائی پاس بھی شامل کی گئی ہے۔ للہ جہلم روڈ پراجیکٹ میں 185 چھوٹے پلوں کی تعمیربھی شامل اور تین کل ورٹ جلد مکمل کر لیے جائیں گئے۔ للہ جہلم روڈ پراجیکٹ میں بخاری چوک تامصری موڑ سیکشن میں پانچ پل بھی بنائے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ تا بخاری روڈ، بخاری چوک تا مصری موڑ، مصری موڑ تا پنن والا جلالپور، پنن والا تا پنڈدادنخان اور پنڈدادنخان تا للہ بن چکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں نہیں بلکہ مواصلاتی تاریخ بن رہی ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 35 ہزار کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کی تعمیرو توسیع اور بحالی ریکارڈہے۔ سڑکیں بننے سے ناصرف عوام کو سہولت ہوتی ہے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button