صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سکیموں کیلئے 126668 ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 13 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ایم پی اے ہاسٹل لاہور فیز-II (نظرثانی شدہ)کی تعمیر کیلئے
6,881 ملین روپے, صوبائی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر (PTM & CC) قربان پولیس لائنز، لاہور کے لئے3,246 ملین کے فنڈز , بھوربن، مری میں 50 بستروں کے ہسپتال کے قیام کیلئے (نظرثانی شدہ) 1,507 ملین روپے ، راولپنڈی میں چلڈرن ہسپتال کے قیام (نظرثانی شدہ) کیلئے
10,143 ملین روپے ، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول، منڈی بہاؤالدین کو انفراسٹرکچرل، تعلیمی و آپریشنل سہولیات کی فراہمی کیلئے
18,862 ملین ، پنجاب میں ایکواکلچر مالز کے قیام (نظرثانی شدہ) کیلئے 3,979 ملین روپے ، کٹلری سیکٹر ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پروگرام کیلئے 2,000 ملین روپے اور جھیکا گلی چوک مری کی ری ماڈلنگ کے لیے
(نظرثانی شدہ) 4063 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شہروں میں سیورئج ، ڈرینج سسٹم اور گلیوں کو پختہ کرنے کے مختلف نظرثانی شدہ منصوبوں کیلئے 75987 ملین کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منظور شدہ فنڈز سے مختلف شہروں جن میں میلسی، عبدالحکیم سٹی، فیروز والا، ڈسکہ مندریاں والا اور جام کے چیمہ ،کامونکی، کوٹ عبدالمالک، مریدکے، علی پور چٹھہ، حضرو، رینالہ خورد اور میاں چنوں وغیرہ شامل ہیں میں سیوریج، واٹر سپلائی، سولنگ اور دیگر ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ نوید ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






