ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سکیموں کیلئے 63050 ملین کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے8 ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں راولپنڈی رنگ روڈ R-3 کی بنتھ سے تھلیاں تک تعمیر۔ لاگت: 51,326 ملین روپے, مظفرگڑھ روڈ (جوہرآباد تا چوک گروٹ)، ضلع خوشاب کی دو رویہ تعمیر۔ لاگت: 3,724 ملین روپے اور وزیر اعلیٰ کا "پلانٹ فار پاکستان” پروگرام (نظر ثانی شدہ)۔ لاگت: 8,000 ملین روپے شامل ہے۔ اسکے علاقہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں درج ذیل ترقیاتی سکیموں کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی:
پنگاسیئس اور دیگر قیمتی مچھلیوں کی ہیچری سہولیات کا قیام (آسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر کی منظوری)،وزیر اعلیٰ یوتھ انگیجمنٹ پروگرام (آسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر کی منظوری)،
سیف سٹی کچہ ایریا (آسامیوں کی تخلیق اور گاڑیوں کی خریداری کے پوزیشن پیپر کی منظوری)
پیفٹیک میں اے آئی ہب کا قیام (آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری)،پنجاب لیگل ایڈ اینڈ اسسٹنس پورٹل کیلئے( آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری)، پنجاب بھر میں درست صنعتی اخراج کے انتظام کو فعال بنانا – اے آئی پر مبنی کاربن مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹنگ پلیٹ فارم (CMAP) کا استعمال (آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری)، فیصل آباد، لاہور، ملتان اور سیالکوٹ میں صنعتوں کو ماحول دوست بنانے کے پروگرام میں (آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری)، اورسپارک: علم کے لیے پائیداری سے متعلق منصوبہ بندی اور عملی تحقیق(آسامیوں کی تخلیق کے پوزیشن پیپر کی منظوری) بھی دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر فرخ نوید ،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






