کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے انسداد سموگ کے حوالے سے لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، محکمہ ماحولیات و زراعت کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک کریں۔انہوں نے کہا کہ رائس ہارویسٹنگ شروع ہے فصل باقیات جلانے پر زیرو ٹالرنس ہے، ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت کے سکواڈ تشکیل دیں اور فصل باقیات کو آگ لگانے پر سخت ایکشن لیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے وارننگ نوٹسز، مساجد اعلانات اور کسانوں کو آگاہی دیں، سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ننکانہ، شیخوپورہ موٹروے کے گرد اور اندرون ایریاز میں سموگ سکواڈز متحرک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین ویسٹ کو آگ لگانا قابل گرفت جرم ہے، پی ایچ اے، ستھرا پنجاب و ماحولیات ٹیمز کاروائی کریں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کے افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد سموگ کیلئے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک و ماحولیات کے سکواڈز تعینات ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر کاروائیاں کی گئی، 1ایف آئی آر، 6استغاثے اور 90ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ رات کو شہر میں داخل ہونے والی ٹرانسپورٹ اور ریت لانے والی ٹرالیوں پر قوانین کا نفاذ کیا جائے، ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ ذمہ داران دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو جرمانے و کمپاونڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری فیول، کوڑے کو جلانے اور ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے، تمام اضلاع کریک ڈاون کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن لیا جائے خصوصی فوکس رکھا جائے۔ زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر و سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں پر زیرو ٹالرنس ہے۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ سرکاری و نجی تعمیراتی جگہوں پر سموگ ایس او پیز کے مطابق مانیٹرنگ کریں، سرکاری و نجی تعمیراتی جگہوں پر ایس او پیز خلاف ورزی پر یکساں قانونی کاروائی کی جائے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی شیخوپورہ رانا تصور عدیل سمیت محکمہ زراعت، ماحولیات، ڈویلپمنٹ، ایل ڈبلیو ایم سی، ٹرانسپورٹ، ایم سی ایل و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
4 دن ago
*لاہور میں نگران میونسپل ایشوز رپورٹنگ سسٹم کا آغاز۔ کمشنرنعمان یوسف کی ڈی سی علی اعجاز کو مبارک باد* ۔
1 ہفتہ ago






