ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع لاہور میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف انسپیکشنز کیں۔کارروائیوں کے دوران تحصیل کینٹ اور شالیمار میں 3 نجی مارکیوں پر ون ڈش خلاف ورزی سامنے آئی، جس پر آن لائن جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر تین مقامات پر خلاف ورزی پر تین پی ایس آئی ڈی جرمانے عائد کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ میرج ہالز میں ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ون ڈش خلاف ورزی پر پی ایس آئی ڈی جرمانہ کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں سرویلینس جاری رکھیں، عائد آن لائن جرمانوں کی بروقت وصولی اور تصدیق یقینی بنائی جائے، اور مارکی و میرج ہال مالکان ون ڈش قانون کی پابندی کرتے ہوئے شادی تقریبات میں ایک ڈش کے علاوہ اضافی پکوان نہ رکھیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ "شادی ہالز میں ون ڈش قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی اور قانون شکنی کرنے والے میرج ہالز پر بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ "پی ایس آئی ڈی جرمانے شفافیت یقینی بناتے ہیں اور ہال مالکان ون ڈش پالیسی پر عملدرآمد میں تعاون کریں۔”ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ون ڈش پالیسی کے مؤثر نفاذ اور شفافیت کے لیے فیلڈ کارروائیاں اور نگرانی جاری ہے، جبکہ شہری کسی بھی شکایت یا رابطے کے لیے ڈی سی کنٹرول روم (03070002345) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
بی آر ٹی یلو لائن منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، کمشنر محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا ایمن آباد ڈیپو اسٹیشن کا دورہ
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا نیلا گنبد پراجیکٹ و اولڈ سٹیم پاور ہاوس کنزرویشن پراجیکٹ کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ڈی سی ز کی شرکت*
2 دن ago
کمشنر لاہورمحمد جہانزیب اعوان کا ایم سی ایل کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاؤں کا دورہ
3 دن ago
شہری 1071 پر سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز
Related Articles
شیر شاہ کالونی سکول منصوبہ بروقت مکمل کریں،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت
3 دن ago
کمشنر لاہور کا شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن/بیوٹیفکیشن کا دورہ
3 دن ago
وزیراعلٰی پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے،کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان
4 دن ago



