کمشنر لاہورمحمد جہانزیب اعوان کا ایم سی ایل کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاؤں کا دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے خیرہ پور تا جلو گاوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایم سی ایل کی 2.13کلومیٹر طویل سڑک پر جاری کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ایم سی ایل کلیم یوسف و پی ڈی نے ٹائم لائنز و ڈیڈلائن پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ فزیکل پراگریس 25فیصد ہے، سڑک واٹر باونڈ کی جارہی ہے۔ کمشنر لاہور نے سڑک کمیکشن اور نیسپاک انسپیکٹر سے بھی روڈ معیار پر بریفنگ لی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ خیرہ پور تا جلو گاوں سڑک تعمیر سے اس ایریا میں کئی گاوں کو بڑی سفری سہولت میسر ہوگی، شہری سہولت کی ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل انتہائی ناگزیر ہے، ایم سی ایل اور دیگر محکموں کی ترقیاتی سکیموں کا فیلڈ جائزہ باقاعدگی سے ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button