کمشنر لاہور کا شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن/بیوٹیفکیشن کا دورہ

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جاری ترقیاتی کاموں کیلئے مسلسل جائزہ دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ شہر کے سب سے بڑے بازار اور پارکنگ سائٹ اپگریڈیشن/بیوٹیفکیشن کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایک ہفتہ کے بعد ہی شیخوپورہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دوبارہ دورہ کیا اور چاروں متصل بازاروں جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت و معیار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بازاروں میں نئی ڈرین ڈالی گئی ہے، بجلی تاروں کو ٹرے میں سے گزارا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے شہر کے بازاروں میں ٹف ٹائلنگ، سیوریج، فساڈ امپروومنٹ اور پیومنٹ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے روزانہ کی ٹائم لائنز کے مطابق پراگریس ورک کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کمشنر لاہور نے دکانداروں و کاروباری افراد سے ملاقات کی، ڈویلپمنٹ معیار و رفتار کے حوالے سے استفسار کیا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں مین بازاروں کی اپ گریڈیشن/بیوٹیفکیشن کی تکمیل ڈیڈ لائن کے مطابق ہونی چاہئیے، شیخوپورہ ماڈل بازار میں سیوریج، بیوٹیفکیشن، ٹف ٹائلنگ پر دن رات کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دکان کے سامنے کے حصے، مین روڈ اور بازار کی ذیلی سٹریٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، مین بازار پراجیکٹ تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا، تجاوزات خاتمہ، صفائی، نظم و تزئین و آرائش سے خریداروں کو سہولت و کاروبار میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button