کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے رنگ محل، باولی باغ، موچی دروازہ، ذکی دروازہ اور بلال گنج ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے اندرون لاہور کی بحالی و تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے موچی گیٹ آرکیڈ اور انڈرگراونڈ پارکنگ ڈویلپمنٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور کو والڈ سٹی اتھارٹی افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے پانچ سو سے زائد گاڑیوں کیلئے پارکنگ اور 24سو زائد دکانیں منصوبے کا حصہ ہیں۔ کمشنر لاہور نے گورنمنٹ مشن ہائی سکول حویلی میں بحالی، کنزرویشن ڈویلپمنٹ ورک کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بلال گنج میں تاریخی بریڈلے ہال کی کنزرویشن و بحالی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔کمشنرلاہورڈویژن محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ تاریخ اور کاروبار کے تحفظ و فروغ کیلئے تاریخی کام ہو رہا ہے، تحفظ عامہ کیلئے زیر تعمیر پراجیکٹس میں عام داخلہ کو سو فیصد بند رکھیں۔ کمشنر لاہور نے دورے کے دوران والڈ سٹی اتھارٹی کی ورکنگ و اقدامات کا جائزہ لیا۔
Read Next
3 گھنٹے ago
مری میں غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ!
4 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس، ستھرا پنجاب پروگرام کو سیلف آپریشنل نظام پر منتقل کرنے کے امور کا جائزہ
7 گھنٹے ago
کمشنر لاہور ڈویژن محمد جہانزیب اعوان کا ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ*
3 دن ago






