*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ*

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان نے صفائی آپریشن، مانیٹرنگ میکنزم پر جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3103 لوڈر رکشے اور 1203 پرائمری گاڑیاں شہر سے روزانہ کچرا اٹھا رہی ہیں، مکینیکل واشنگ سرگرمیاں جاری ہیں، دن کے اوقات میں بھی روڈ واشنگ کی جارہی ہے۔ انسداد سموگ پانی چھڑکاؤ کیلئے 48رکشے اور 10انسداد سموگ گنز فیلڈ میں کام کررہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل ایریاز اینٹی لٹرنگ پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم بھی شروع کردیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال سے گاڑیوں کی روٹس آپٹیمائزیشن کرلی گئی ہے۔ کمشنر لاہور کو عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مین ڈمپنگ سائٹس و شکایات ازالہ پر ڈیجیٹلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ایل ڈبلیو ایم سی افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے، عارضی ڈمپنگ سائٹس پر درختوں پر مشتمل پرائیویسی والز پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میڈیا سے آنے والی صفائی شکایت کا ازالہ کرکے شکایت کنندہ کو فون کال کریں، کوڑا اٹھانے والی ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں کو مکمل کور کرائیں۔

جواب دیں

Back to top button