محکمہ بلدیات پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سروس ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے سینئر آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل سی اینڈ آئی چوہدری فرمائش علی 36 سال سے زائد عرصہ مختلف بلدیاتی اداروں کے انتظامی سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام لوکل گورنمنٹ بورڈ کمپلیکس میں کیا گیا۔جہاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ احمر سہیل کیفی نے ان کی گراں قدر خدمات پر انھیں خراج تحسین،شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس لوکل گورنمنٹ بورڈ عبدالغفار وینس،چیف انجینئر ساؤتھ کاشف بٹ،اے او جی اسد عباس چھٹہ،عامر افضل بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر آئی اینڈ ایس لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بھی شرکت کی
جن کی بھی ریٹائرمنٹ تھی۔چوہدری فرمائش علی کو شمار لوکل گورنمنٹ سروس کے قابل،ایماندار اور انتہائی باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔چوہدری فرمائش علی نے اپنی سروس کا آغاز 1990 میں بطور زونل سیکریٹری بلدیہ عظمٰی لاہور سے کیا۔بعد ازاں پنجاب کی مختلف میونسپل کمیٹیوں، کارپوریشنز اور ضلع کونسلز میں بطور چیف آفیسر فرائض سرانجام دیئے۔جن میں ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال، گوجرانوالہ، میانوالی، قصور قابل ذکر ہیں۔وہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور میں کئی سال بطور ٹی ایم او بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کمپلینٹ اینڈ انکوائریز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے اہم عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔





