محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 سگی بہنوں کو بیک وقت چیف میونسپل آفیسر تعینات کر کے ایک نیا اور منفرد ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کےنوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سرگودھا کے علاقے معظم آباد سے تعلق رکھنے والی روبینہ مختار وینس کو میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں (ضلع حافظ آباد) میں بطور چیف آفیسر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ان کی سگی بہن عنبرین مختار وینس بھی محکمہ بلدیات میں چیف آفیسر کے عہدے پر فائز ہو گئی ہیں۔جو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی واربرٹن تعینات ہیں۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ اور سماجی حلقوں کی جانب سے دونوں بہنوں کی بیک وقت اس اہم انتظامی عہدے پر تقرری کو خواتین کی بااختیاری اور میرٹ کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی شہریوں اور عوامی حلقوں نے روبینہ مختار وینس کو پنڈی بھٹیاں میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی تعیناتی سے شہر کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔لوکل گورنمنٹ بورڈ کے مطابق دونوں بہنوں کی خدمات سرپلس پول میں محکمہ بلدیات کے حوالے کی گئی تھیں جنھیں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ایک بہن گریڈ 17 جبکہ دوسری گریڈ 16 کی آفیسر ہیں۔





