اکاون شہروں میں "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل،دوسرے اور تیسرے مرحلے پر کام شروع

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ 51 شہروں میں "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کے بعد دوسرے اور تیسرے مرحلے پر کام شروع ہوگیا ہے۔ پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کی جاری سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں کی بیوٹیفیکشن پر خاص توجہ دی جائے کیونکہ شہروں کی خوبصورتی وزیراعلی مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی شاہد زمان لک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی، متعلقہ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئی) نے بھی شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات51 شہروں میں 61 کلومیٹر طویل نئی ڈرینز بنا رہا ہے جبکہ موجودہ خستہ حال 63 کلومیٹر سٹارم واٹر ڈرینز کی بحالی بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4135 کلومیٹر سیور اور 1245 کلومیٹر سڑکوں کی بھی تعمیر ہوگی۔ اسی طرح 4146 کلومیٹر گلیوں اور ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر و بحالی پی ڈی پی کا حصہ ہے۔ ابتدائی طور پر مختلف شہروں میں 40 ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پروگرام میں شامل شہروں کے میونسپل اداروں کو 70 نئی مشینری حوالے کر دی گئی جبکہ مزید 217 کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے پریذنٹیشن پر اظہار اطمینان کرتے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

جواب دیں

Back to top button