اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے،حکومت الیکشن کمیشن کو ہدایات نہیں دے سکتی،چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر وفاقی حکومت کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتا ہے، حکومت الیکشن کمیشن کو ہدایات نہیں دے سکتی۔دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیاں نہ لگانے کا حکم کیسے دے دیا؟ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے عملہ کہاں سے لائے گا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی۔دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیاں نہ لگانے کا حکم کیسے دے دیا؟ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے عملہ کہاں سے لائے گا؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی۔دوسری جانب این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اسمبلی کی رکن اسما ناز کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اسمبلی کی نشست بھی جا سکتی ہے، مسکرانے پر توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری ہو سکتا ہےچیف الیکشن کمشنر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دورے کے متعلق بھی سوالات کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اطلاعات نے کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا تھا جو ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس پر سکندر سلطان راجہ نے انہیں قانون پڑھ کر آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ جائیں اور پہلے قانون سمجھ کر آئیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور فریقین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

جواب دیں

Back to top button