الیکشن کمیشن کا الیکشن کمیشن سیکر ٹیریٹ اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن، احمد رضا سرور سیکرٹری وزارت داخلہ ،لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد ، مسٹر کامران علی چیمہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اسلام آباد ،ایس ایس پیز آپریشنز ، ایڈمن و سکیورٹی اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران الیکشن کمیشن کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم، مختلف سیٹوں پرi انتخابات کے طریقہ کار ، انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کیئے گئے اقدامات پر بریف کیا گیا اور الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں 3505 امید واروں نے کاغذات جمع کروائے جس میں 110 خواتین بھی شامل ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل مورخہ 11 نومبر سے شروع ہو گی۔ مزید یہ کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام الیکشن مٹیریل کی خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور بیلٹ پیپروں کی پر نٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔الیکشن کمیشن تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اور الیکشن کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔سیکرٹری وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ وزارت داخلہ تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے اور اسلام آباد میں لوکل گور نمنٹ انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ چیف کمشنرi اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ الیکشن کمیشن کے الیکشن پروگرام کے مطابق اپنے فرائض آئین و قانون کے مطابق سر انجام دیں۔ لیٹ آف پولنگ سٹیشنز، ٹرانسپورٹیشن پلان اور سکیورٹی پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔ جو نہی پولنگ سٹیشن کی لسٹ شائع کی جائے گی اور ٹرانسپورٹیشن اور سکیورٹی پلان مکمل ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس کی کاپیاں مہیا کی جائیں گی۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کمیشن کو بتایا کہ وہ الیکشن کے تمام مراحل کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور ٹرانسپورٹیشن پلان کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے تا کہ انتخابی عملہ کو مکمل سہولت اور سکیورٹی فراہم کی جائے۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پندرہ ہزار اہلکار تعینات کیئے جائیں گے ، جبکہ اضافی در کار نفری پنجاب سے منگوائی جائے گی۔ کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان جمع کرانے کو کہا۔ چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید انہوں نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسروں سے مکمل تعاون کی ہدایات جاری کیں۔ اور انہیں انتخابات کے ہر مرحلہ پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی بھی تلقین کی۔
Read Next
5 دن ago
*اسلام آباد،بلدیاتی انتخابات، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع*
5 دن ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ7 فروری 2027 کو ہو گا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
*اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے 19 افسران کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے*
1 ہفتہ ago
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
2 ہفتے ago






