لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انعقاد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بریفنگ دی گئی۔بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے دی۔ چیف الیکشن کمشنر کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم، مختلف سیٹوں پر انتخابات کے طریقہ کار ، انتخابات سے متعلق اب تک کیئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بتایا گیا۔چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام الیکشن مٹیریل کی خریداری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کے انتظامات مکمل ہیں۔ سیکرٹری وزارت داخلہ،آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو الیکشن کے ضروری انتظامات سے من متعلق خطوط لکھ دیئے گئے۔الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے تیار ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن کمیشن سیکر ٹیریٹ میں مورخہ 10 نومبر 2026 بروز منگل لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انتظامات کے سلسلے میں ایک میٹنگ بلائی جائے جس میں سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو مدعو کیا جائے کہ وہ الیکشن کمیشن کو سیکورٹی پلان اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 20 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Read Next
4 دن ago
ازدواجی حیثیت "شادی شدہ” کرانے کے لئے اب آپ کو نادرا دفتر آنے کی ضرورت نہیں!
2 ہفتے ago
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر او،آر او اور اے آر او کی تعیناتی کر دی
2 ہفتے ago
*اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری،پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی*
3 ہفتے ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب حکومت کا جواب غیر تسلی بخش قرار،الیکشن کمیشن کی لسٹیں فراہم کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
3 ہفتے ago






