کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز صفائی و طبی سہولیات فراہمی اور جاری انسداد پولیو مہم و انسداد ڈینگی جائزہ کے حوالے سے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے غازی آباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی، طبی سہولیات و مفت ادویات فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے متفرق ادویات کی ایکسپائری اور ادویات سٹور کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ انہوں نے جاری انسداد پولیو مہم کاونٹرز کا ریکارڈ چیک کیا، ہسپتال میں فائرہائیڈرنٹس کا بھی جائزہ لیا، ایمرجنسی میں مریضوں سے فیڈ بیک لیا، ہسپتال کے گرد راہداری کی صفائی پر آبزرویشن دی۔بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف غازی آباد لاہور ایریا کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی ڈینگی لاروا سرویلنس کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے نومبر انتہائی اہم ہے، سرویلنس میں کوئی غفلت نہیں۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں ہر دروازے پر موجود ہیں، شہری بھی بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کریں، شہری ڈینگی مچھر سے بچاو کیلئے حکومتی ہدایات و تدابیر پر عمل کریں۔
Read Next
2 دن ago
سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کاقذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس
3 دن ago
*کمشنر لاہور نے فصل باقیات جلانے کے خلاف کاروائیوں کیلئے مزید سکواڈز فوری بڑھانے کی ہدایت کردی*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی فیلڈ کارکردگی جائزہ کے لئے گڑھی شاہو و اندرون ایریاز کا دورہ
6 دن ago






