سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کاقذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز فیلڈ میں متحرک ہو کر انتظامی و ترقیاتی امور کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ پاک سری لنکا کے مابین سہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے قذافی اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر شائقینِ کرکٹ کی سہولت، امن و امان، سیکیورٹی اور طبی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا۔ اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر انتظامی افسران نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو سیکیورٹی روٹس، ٹریفک کی روانی، صفائی اور اسٹیڈیم کے اندر شہریوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بریفنگ کے بعد موقع پر ہدایت جاری کی کہ فائنل میچ کے لیے تمام سیکیورٹی و انتظامی تدابیر کو فول پروف اور جامع بنایا جائے۔ قذافی اسٹیڈیم میں جائزہ دورے کے موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور الائیڈ محکموں کے حکام ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے قذافی اسٹیڈیم کے احاطے میں قائم عارضی اسپتال اور مرکزی کنٹرول روم کا تفصیلی دورہ کیا۔ معائنے کے دوران اسٹیڈیم میں قائم کنٹرول روم، عارضی اسپتال کی فعال صورتحال، طبی آلات، ادویات اور سیکیورٹی پروٹوکول پر ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انتظامی و طبی حکام نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بتایا کہ فائنل میچ کی دیکھ بھال، ایمرجنسی رسپانس اور سیکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور تمام شعبے فیلڈ میں مکمل طور پر فعال ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور طبی انتظامات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عارضی اسپتال میں ماہر طبی عملہ، ڈاکٹرز اور ایمرجنسی ادویات ہر وقت دستیاب رکھی جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی طبی صورتحال میں شائقین کو فوری طبی امداد مل سکے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ بین الاقوامی میچوں کا لاہور میں امن و امان اور پرسکون ماحول کے ساتھ انعقاد ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میچ کے بہترین انعقاد کے لیے فیلڈ میں پوری طرح فعال اور متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائقینِ کرکٹ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بہترین ماحول اور تمام سہولیات میسر ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے نیلا گنبد اور ناصر باغ میں زیرِ تعمیر جدید پارکنگ پلازوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کام کی پیش رفت کا خود جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انتظامی حکام نے نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ کی تعمیراتی پیش رفت، ساختی کام اور ٹائم لائنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے فیلڈ میں تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود عملے کو تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی سخت ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ کا تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن پر مکمل کیا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات اور سیفٹی پروٹوکولز کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وہاں کام کرنے والے عملے اور مزدوروں کی سیکیورٹی برقرار رہے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ سے شہر کا طویل المدتی ٹریفک مسئلہ حل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی مراکز اور تاریخی مقامات کے گرد شہریوں کو معیاری پارکنگ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں اور پارکنگ پلازہ کے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جایئں گے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر ریلیف ملے۔

جواب دیں

Back to top button