ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا تحصیل صدر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بیدیاں روڈ پر انسدادِ ڈینگی فیلڈ سرویلنس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شہباز شریف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے میں سی او ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان اور متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔دورے کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ پر ڈینگی فیلڈ سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہیلتھ ٹیموں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کو ہرگز چھپایا نہ جائے بلکہ فوری رپورٹ کیا جائے، اور لاروا کی تشخیص کی صورت میں فوری طور پر اردگرد کے 10 گھروں میں اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو مائیکرو پلان کے مطابق ڈینگی سرویلنس اور ڈور مارکنگ کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ پر واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال شہباز شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، سیکشنز، کاؤنٹرز، فارمیسی اور عمارت کے ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات، انتظامی امور اور ہنگامی پروٹوکولز پر بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی لاہور نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی آلات اور مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھنے اور مریضوں کے لیے ادویات کا بہترین اسٹاک ہر وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو کسی بھی صورت میں چھپایا نہ جائے بلکہ بروقت تدارک ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

جواب دیں

Back to top button