صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اپنے حلقہ انتخاب میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں حلقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ بلال یاسین نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ عوامی خدمت کسی ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ مسلسل ذمہ داری کا نام ہے۔ میری کوشش ہے کہ حلقے کا کوئی شہری اپنے جائز مسئلے کے حل کے لیے خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی مسائل کا حل اور پسماندہ علاقوں کی ترقی یقینی بنانا ہے۔ صوبے کی ترقی صرف بڑی سڑکوں اور عمارتوں کی تعمیر تک محدود نہیں بلکہ صاف پانی، نکاسی آب، بہتر رہائشی سہولیات، صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی اس کا اہم حصہ ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کا اصل پیمانہ یہ ہے کہ ان سے عام شہری کو کتنا فائدہ پہنچتا ہے۔ عوامی مسائل کا حل، شفافیت اور جواب دہی ہی عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بنیادی اصول ہیں۔ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے کم آمدن والے خاندانوں کو اپنی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ رہائش کی فراہمی سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور اس پروگرام نے ہزاروں خاندانوں کے لیے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کا دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ عوام کا اعتماد محض وعدوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات، شفافیت اور جواب دہی سے قائم ہوتا ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
فیلڈ آپریشنز میں تیزی،ڈی سلٹنگ سرگرمیوں اور شہری شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات،ایم ڈی واسا غفران احمد
3 دن ago
سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت،سرمایہ کاری کا بڑا فورم ہے،شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
3 دن ago
شہریوں کیلئے جدید طرز کی سپورٹس سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں،نورالامین مینگل
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کیلئے واسا لاہور کا اہم اقدام،واساز کے لیبارٹری افسران کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد
Related Articles
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام،2 لاکھ 19 ہزار سے زائد خاندانوں کو 289 ارب 11 کروڑ روپے کے قرضے جاری
4 دن ago
ریونیو ریکوری سو فیصد یقینی،ڈیفالٹرز کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں،ایم ڈی واسا غفران احمد
4 دن ago
*Provincial Minister Bilal Yasin Visits Rawalpindi to Review ACAG Programme and Chahan Dam Water Supply Project*
1 ہفتہ ago



