سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل کا گجرات میں میگا سیوریج منصوبوں کاجائزہ،ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی بریفنگ

سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ دانش افضل نے گجرات کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے تحت ضلع میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ8 نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہر میں جاری میگا سیوریج منصوبوں، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو جاری ترقیاتی اسکیموں کی مجموعی صورتحال، منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور درپیش امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا بھی موجود تھے،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گجرات کے سیوریج اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو منصوبوں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور مقررہ اہداف کے حصول کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہ کی جائے، تعمیراتی کاموں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے،انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں جاری کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور باہمی رابطہ کاری کے ذریعے پیش رفت میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ثمرات شہریوں تک پہنچائے جا سکیں،دوران دورہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شہر کے سیوریج و نکاسی آب کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button