صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت جنوبی پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی تیاریوں، انتظامی امور اور شرکاء کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او اربن یونٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی پھاٹا، بینک آف پنجاب، اخوت اور این آر ایس پی کے نمائندگان نے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سی پی او ملتان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، شرکاء کی سہولت اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ کی جانب سے اسکرول آف آنر ایوارڈ ملنا پنجاب حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے مستفید خاندانوں کی خوشیوں اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہوگا۔ بلال یاسین نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے ہزاروں خاندانوں کے اپنے گھر بنانے کے خواب حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ اپنے گھر کی سہولت میسر آنے سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور ان کے معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے تاریخی فنڈز مختص کر کے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اسی عوام دوست وژن کی عملی مثال ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ایونٹ کے بہترین انعقاد، مؤثر سکیورٹی، ٹریفک کی روانی اور شرکاء کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
واسا لاہور کا ریونیو ریکوری ماڈل قابلِ تحسین،دیگر واساز بھی اپنائیں،افضال دانش سیکرٹری ہاؤسنگ
1 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت مختلف محکمانہ امور سے متعلق اجلاس،ڈی سلٹنگ اور آپریشنز کی سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیر صدارت ایل ڈی پی فیز ون اور ٹو کی جی آئی ایس میپنگ کے حوالے سے اہم اجلاس
4 دن ago
لاہور کے گرد رنگ فارسٹیشن منصوبے کے تحت 20 لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ،کمشنر لاہور کو بریفنگ
4 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت پی ڈی پی کے تحت واسا کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس*
Related Articles
ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ماسٹر پلانز پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں،پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ سلطان طارق باجوہ
5 دن ago
پنجاب کی41 ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لئے یکساں ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جائے گا،سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضال
5 دن ago




