واسا لاہور کا ریونیو ریکوری ماڈل قابلِ تحسین،دیگر واساز بھی اپنائیں،افضال دانش سیکرٹری ہاؤسنگ

سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل نے واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ادارے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے سیکرٹری ہاؤسنگ کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران واسا لاہور کی 50 سالہ خدمات، شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی استعدادِ کار میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کو ٹنل بورنگ پراجیکٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر میگا پراجیکٹس پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل نے واسا لاہور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا، جہاں ڈائریکٹر واسا مدثر جاوید نے انہیں جدید مانیٹرنگ سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، انڈر پاسز میں نصب لائیو کیمروں اور ڈسپوزل اسٹیشنز کی آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کی شکایات کے اندراج، متعلقہ افسران کو منتقلی اور ان کے بروقت ازالے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے واسا لاہور کے ریونیو ریکوری ماڈل کو سراہتے ہوئے دیگر واساز کو بھی یہ ماڈل اپنانے کی تجویز دی۔مزید برآں، سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضل نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے واسا لاہور کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے ایم ڈی واسا غفران احمد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، تمام ڈائریکٹرز، چیف کیمسٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button