صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے ملت ٹریکٹرز مشینری پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبے کی 22 نئی واساز کے لیے تیار کی جانے والی جدید مشینری اور آلات کا معائنہ کیا اور تیاری کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا۔ سی ای او ملت ٹریکٹرز راحیل اصغر اور ڈی جی واسا طیب فرید نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے خود ٹریکٹر چلا کر مشینری کی تکنیکی صلاحیتوں اور کارکردگی کے حوالے سے استفسار بھی کیا۔ چیئرمین واسا پنجاب چوہدری شیر علی اور پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ بھی ہمراہ تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے مشینری کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 22 نئی واساز کو 7 ارب 77 کروڑ روپے کی لاگت سے 415 جدید مشینری اور آلات فراہم کر رہی ہے۔ مشینری کی فراہمی مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ نئی واساز کو 85 ٹریکٹرز، 74 سکشن مشینیں، 52 جیٹنگ مشینیں اور 48 ڈی سلٹنگ مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ ہنگامی صورتحال میں نکاسی آب کے لیے 71 ڈی واٹرنگ سیٹس بھی فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مشینری میں 31 ڈمپ ٹرک، 41 واٹر باؤزر، 10 ٹرک ماؤنٹڈ کرینیں اور 3 وہیل ایکسکیویٹرز بھی شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں واسا کے قیام سے نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی استعداد کار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نہ صرف صوبے کے 41 اضلاع میں واساز قائم کیے بلکہ انہیں فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات بھی کیے ہیں۔ جدید مشینری کی فراہمی سے شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی اور بارشوں سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔بلال یاسین نے مزید بتایا کہ قصور، چنیوٹ، خانیوال، بہاولنگر، مظفرگڑھ، منڈی بہاؤالدین اور پاکپتن سمیت مختلف اضلاع میں جدید مشینری فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح چکوال، وہاڑی، وزیرآباد، لیہ، لودھراں، اٹک، خوشاب، بھکر اور راجن پور میں بھی واسا پنجاب کی مشینری فعال ہوگی۔ راجن پور، نارووال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو، تونسہ اور تلہ گنگ کے شہریوں کو بھی نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید مشینری سے لیس کیا جا رہا ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
🌼 جیلانی پارک میں گل داؤدی کے پھولوں کی سالانہ نمائش کی تیاریاں جاری
1 دن ago
ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور احمد کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا کی 111ویں گورننگ باڈی کا اجلاس*
4 دن ago
*ورلڈ بینک کے وفد کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ اور کاہنہ میں تعمیر شدہ مکانات کا دورہ،*
5 دن ago
واسا لاہور میں اسمارٹ واٹر میٹرنگ کے جدید نظام کا باقاعدہ آغاز
Related Articles
واسا لاہور کی واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری، بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کے تسلسل کی منظوری کیلئے اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل
7 دن ago
Danish Delegation Visits WASA Lahore, Discusses Investment Opportunities in Mega Development Projects
1 ہفتہ ago



