*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس مکمل*

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 9 میگا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس مکمل کر لیے ہیں۔ ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں میگا انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ 165 کلومیٹر سے زائد زیرِ زمین سیوریج لائنیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب دانش افضال کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کے افسران نے منصوبوں پر پیش رفت اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ دانش افضال نے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھدائی کے بعد معیاری فلنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران معیار اور شہری خوبصورتی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2265 کلومیٹر سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جبکہ بارشی پانی کی نکاسی کے لیے 189 کلومیٹر طویل نکاسی آب کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 86 ڈسپوزل اسٹیشنز کی تکمیل اور 752 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کے افسران نے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

Back to top button