صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت بینک آف پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر اور محفوظ چھت محفوظ گھر پروگرامز کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی اور پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلال یاسین نے دونوں ہاؤسنگ پروگرامز پر عملدرآمد، قرضوں کی فراہمی اور مستحق درخواست گزاروں کو مالی معاونت کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلانگ حکام نے پروگرامز کی موجودہ کارکردگی اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔اخوت اور دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے نمائندگان نے مستحق درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال، قرضوں کی فراہمی اور جاری پروگرامز پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں قرضوں کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید آسان، شفاف اور تیز رفتار بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی عوامی مقبولیت اور مختلف اضلاع سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دیگر اضلاع کے دوروں کے دوران اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو محفوظ رہائشی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ ہر مستحق خاندان اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدل سکے۔بلال یاسین نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب عوام کو بلاسود مالی معاونت فراہم کرکے گھروں کی تعمیر میں درپیش مالی مشکلات کم کر رہی ہے۔ مالی وسائل کی کمی کسی بھی مستحق خاندان کے اپنے گھر کے خواب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ پروگرامز کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے متعلقہ ادارے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنائیں اور عملی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے قرضوں کی فراہمی کے عمل کو سہل اور شفاف بنایا جائے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
روڈا نے ملک میں پہلی بار کوڑا ڈھیر سے میتھین گیس اخراج میں کمی کے حوالے سے عملی اقدام کا آغاز کر دیا
2 گھنٹے ago
ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کا دائرہ مزید 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا،41 اضلاع ہارٹیکلچر اتھارٹی کے نیٹ ورک میں شامل
2 دن ago
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
3 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ
6 دن ago
صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
Related Articles
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
1 ہفتہ ago
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
1 ہفتہ ago



