ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر عثمان بابر نے ایم ڈی واسا کو منصوبے کی تعمیراتی پیش رفت، تکنیکی پہلوؤں اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔10 کلومیٹر طویل اسٹورم واٹر ڈرین منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔منصوبے کی تکمیل سے چوبُر جی، نابھہ روڈ، لکشمی اور حاجی کیمپ کے علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔منصوبہ متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور بارشوں کے دوران پانی کے بہتر اخراج کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت راوی ٹاؤن میں ریونیو ریکوری اور آپریشنل کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں راوی ٹاؤن کے علاقوں داتا نگر، فرخ آباد، مصری شاہ اور شاہدرہ میں ریونیو ریکوری، نادہندگان کی نشاندہی، وارڈ وائز کارکردگی اور آپریشنل سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا لاہور سیلف جنریٹنگ ادارہ ہے، ادارے کے مالی استحکام کے لیے ریونیو جنریشن اور ریکوری کو مزید بہتر بنایا جائے۔تمام اے ایف آئیز وارڈ وائز سروے مکمل کریں اور نادہندگان کی نشاندہی کرکے ریونیو ریکوری کے اہداف حاصل کریں.راوی ٹاؤن کے تمام علاقوں میں نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے.شہری شکایات کا بروقت ازالہ اور سیوریج لائنوں کی صفائی و ڈی سلٹنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.فیلڈ آپریشنز اور ٹاؤن کی سطح پر جاری سرگرمیوں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے.فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.اجلاس میں ڈی ایم ڈی ریونیو، ڈائریکٹر ریونیو، متعلقہ ڈائریکٹر آپریشنز, ایکسین , ایس ڈی او , اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
9 گھنٹے ago
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
4 دن ago
صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
5 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور،سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
1 ہفتہ ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
Related Articles
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
1 ہفتہ ago




