صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے الحمراء ہال لاہور میں نجی سکول کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے طلبہ نے ملی نغمے، کہانیاں اور مختلف خاکے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کے ساتھ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تعلیم کا فروغ اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ نئی نسل کی کردار سازی اور روشن مستقبل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بچوں کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کیلئے والدین اور اساتذہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ بلال یاسین نے زور دیا کہ طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں، تقریری مقابلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کی تخلیقی8 صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو۔ تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت، نظم و ضبط اور مثبت معاشرتی اقدار کا فروغ بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات اور بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہیں۔ پنجاب میں ہونہار سکالرشپ، مفت لیپ ٹاپس، ای اسکوٹیز اور طلبہ کے لیے معاشرتی تحفظ کے اقدامات نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

جواب دیں

Back to top button