میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ) کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے ادارے کے بینکاری امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے اور محصولات کی وصولی کو خودکار بنانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت بلدیاتی محصولات کی وصولی کو ڈیجیٹل بنانے، آن لائن ادائیگیوں اور جدید بینکاری سہولیات متعارف کرانے کے ساتھ مالی لین دین کا ریکارڈ بہتر بنانے اور مختلف مدات میں آمدن کی تفصیلات مرتب کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، مالی لین دین میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا اور دستی طریقہ کار پر انحصار کم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے بینک ریکارڈ کی مطابقت، مالیاتی نگرانی اور محصولات کے مؤثر انتظام کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں یہ اقدام میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انتظامی و مالیاتی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے، جس سے ادارہ جاتی کارکردگی، مالیاتی کنٹرول اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
Read Next
3 دن ago
*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے بائی لاز کا مسودہ تیار*
5 دن ago
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرِ صدارت پولیو اور ای پی آئی پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت، شہر میں نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے گا،کمشنر ذیشان لاشاری
ستمبر 15, 2026
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
ستمبر 15, 2026
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
Related Articles
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جولائی 27, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
جون 12, 2026
کوئٹہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
