کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن آغا سمیع اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ریونیو کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ ،انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کے علاوہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کے آفسران نے شرکت کی۔اجلاس میں میٹروپولیٹین کارپوریشن کی املاک سے متعلق مکمل ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کارپوریشن کے زیر انتظام تقریباً 90 کھوکے موجود ہیں، جن میں سے 42 کھوکہ مالکان نے اپنے کرائے اور واجبات جمع کروانے شروع کر دیے ہیں جبکہ باقی کرایہ داروں کے ذمے 2021 سے اب تک کے بقایاجات بھی واجب الادا ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے متعین کردہ کرایہ ہر صورت باقاعدگی سے ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے کہا کہ کرایہ داروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بقایاجات کی ادائیگی ایک ہی مرتبہ لینے کے بجائے قسطوں میں وصول کرنے کی گنجائش پیدا کی جا سکتی ہے، تاکہ وہ آسانی سے اپنے واجبات ادا کر سکیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ معاہدے کے مطابق کرایے کی ادائیگی لازمی ہے اور معاہدے کی شق کے تحت سالانہ 10 فیصد کرایہ اضافہ بھی نافذ العمل رہے گا۔کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ تمام دکانداروں اور کھوکھے والوں کو ایک ہفتے کے اندر ایسا قابلِ عمل شیڈول مرتب کرنا ہوگا جس کے تحت نہ صرف ماہانہ کرایہ باقاعدگی سے جمع کرایا جائے بلکہ بقایاجات بھی قسطوں کے ذریعے ادا کیے جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں یہ معاملہ بھی زیر بحث آیا کہ متعدد کھوکوں کے سامنے غیرقانونی تھڑے قائم کرکے کاروبار کیا جا رہا ہے، جبکہ بعض کھوکہ مالکان ان تھڑوں کو دوسروں کے حوالے کرکے کرایہ بھی وصول کرتے ہیں۔ کمشنر نے اس عمل کو قواعد و ضوابط کے منافی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسے تمام غیرقانونی تھڑے ختم کرائے جائیں اور سرکاری املاک کا استعمال صرف مقررہ قواعد کے مطابق یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کہا گیا کی میٹروپولیٹین کارپوریشن کی دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں کی باقاعدہ وصولی، بقایاجات کی ادائیگی اور سرکاری املاک کے شفاف انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
Read Next
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو کی مجموعی کارکردگی اور ویکسینیشن سے متعلق ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
کوئٹہ ماسٹر پلان: شہر کی توسیع اور بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
مارچ 18, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کی زیر صدارت عیدالفطر کی پیش نظر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
Related Articles
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس
فروری 23, 2026
کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کی زیرِ صدارت کوئٹہ واٹر سیکیورٹی اور ریزیلینس ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس
فروری 5, 2026


