ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈی اے میں ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر اور چیف ٹاؤن پلانرز نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا مقصد ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کو کارپوریٹ طرز پر اپ گریڈ کرنا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر میں ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلاننگ کے افسران ایک ہی جگہ تعینات ہوں گے۔ایل ڈی اے مرحلہ وار اپنی تمام سروسز ای بز پر منتقل کر رہا ہے۔شہریوں کو نقشہ کی منظوری اور دیگر سروسز کے لیے ایل ڈی اے آنے کی ضرورت نہیں۔ایل ڈی اے کا سیلنگ اور ڈی سیلنگ کا عمل بھی ڈیجیٹل، تمام نوٹسز کیو آر کوڈ پر مبنی کر دیئے گئے۔ایل ڈی اے کا فیلڈ عملہ شہریوں کو کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ دکھانے کا پابند ہو گا۔
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد و فرمز کے خلاف مقدمات درج کرا رہے ہیں۔جلد ہی ایل ڈی اے فیلڈ ٹیموں کو باڈی کیم پہنائے جائیں گے، سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ایل ڈی اے کے تمام ٹیکنیکلز سیکشن کی کارپوریٹ طرز پر اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام اور غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ بھی اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر سے کی جائے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف آئی ٹی آفسیر، چیف میٹرو پولیٹن پلانر و دیگر افسران موجود تھے






