خیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل کالجوں میں آزاد کشمیر کی 22 نشستیں بحال کر دیں

کے پی کے حکومت نے میڈیکل کالوں میں آزادکشمیر کے طلباء کیلۓ مختص نشتیں بحال کر دیں ہیں. اور 22 اکتوبر 2026ء کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایڈمیشن کمیٹی کے چیئرمین کے نام جاری مراسلے میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کارروائی عمل میں لائیں۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے اس اقدام کے بعد آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں مختص ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس نشستوں کے معاملے پر سابقہ فیصلہ بحال ہو گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button