وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ایکشن کمیٹی کو مسائل حل کرنے کی نئی تجویز ..

وزیراعظم آزادکشمیر افتخارگیلانی نے مظفر آباد میں مسلم لیگ ن کے اظہار تشکر جلسہ سے خطاب کے دوران راولاکوٹ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ راولاکوٹ کی صورتحال کے اثرات پورے آزادکشمیر پر مرتب ہورہے ہیں ،اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی روشنی میں آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں،ہم ہر اس مطالبے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں جو آئین اور قانون کے دائرے میں ہو، ایکشن کمیٹی مسلح جتھوں سے خود کو الگ کرے ، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر ہی بات چیت ہو سکتی ہے ، امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ مسلح جتھوں کو "سپیس ” نہ دیں ،آپ اپنے آپ کو ان سے الگ بھی ظاہر کرتے ہیں اور سپیس بھی دیتے ہیں ،ریاست کو آگے لے جانے کے لیے امن و استحکام بنیادی ضرورت ہے،آپ کا مطالبہ سی ٹی سکین مشین تھا تو ہم کیتھ لیبز اور اسٹروک سینٹرز قائم کرنے جارہے ہیں .18 نومبر کے بعدسے سو دن تک عوام خود محسوس کرینگے کہ حکومت نے کیا اقدامات کیے اور کیا نتائج حاصل کیے،صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانا کافی نہیں ریاست کے حقیقی مسائل کو سمجھ کر ان کا حل نکالنا ضروری ہے، معاشرے میں اخلاقی اقدار اور ایک دوسرے کے احترام کی روایات کو بحال کرنا ہوگا،اختلاف رائے کی آڑ میں ایک دوسرے کی بے توقیری ‘ہماری معاشرتی روایات نہیں..

جواب دیں

Back to top button