مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی

نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ ادارے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب میں ماحول کے تحفظ کے اعتراف میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کو میلے میں شرکت کی دعوت نوبیل فیملی کے زیرانتظام چلنے والے نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے دی ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ صوبہ پنجاب میں فضائی معیار بہتر بنانے، جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے جامع اقدامات اعتراف کیا ہے۔ گرین بسوں کے اجرا، زراعت میں جدید مشینری کی فراہمی کے اقدامات کو نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے ماحول کی بہتری کے بڑے اقدامات کے طورپر دیکھا ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ماحولیاتی بہتری کیلئے پنجاب کے پی سی وَن کا ایک فیصد مختص کرنے کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی سرکاری سطح پر خریداری پر پابندی کو بھی ماحول کی بہتری کیلئے بڑا قدم قرار دیا ہے۔پنجاب میں ریکارڈ مدت میں فضائی معیار بہتر بنانے کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ نے فضائی معیار بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، ماحولیاتی تحفظ کی فورس بنانے، ڈیٹا کی بنیاد پر نگرانی جیسے اقدامات کا بھی اعتراف کیا ہے۔ عالمی ادارے نے پنجاب میں پہلی کلائمیٹ واچ، پاکستان کی پہلی گرین بلڈنگ کے قیام کی بھی پذیرائی کی ہے۔ شجر کاری کے علاوہ جنگلات کو پہلی بار جی آئی ایس کور دینے کو بھی این ایس ٹی نے ماحولیاتی بہتری کی طرف بڑا قدم مانا ہے۔ این ایس ٹی نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔ نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کی پیشگی وارننگ کا جدید نظام پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے جڑا نظام ماحولیاتی نگرانی سے پیشگی اطلاع دیتا ہے کہ جنگل میں کہاں آگ لگ سکتی ہے۔ فارسٹ فورس اور وائلڈ لائف فورس کے علاوہ پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف ہاسپٹل بنایاگیا۔ پورے پنجاب میں جانوروں کے علاج کیلئے موبائل ہاسپٹلزبھی شروع کئے گئے۔ پہلی بار عالمی اداروں کے ماہرین نے پنجاب میں جنگلی جانوروں کا مشاہدہ کیا اور بہتری کے اقدامات کا اعتراف کیا۔ پنجاب حکومت نے 10 زرافے منگوائے اور سفاری پارک میں جراف کیفے بنایا۔ پنجاب حکومت نے پانی کو محفوظ بنانے اور باکفایت استعمال کے اقدامات کئے۔ این ایس ٹی پوری دنیا میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ این ایس ٹی کرہ ارض کے نظامِ حیات کو مضبوط بناتی ہے، طویل مدتی انسانی خوشحالی کو ممکن بنانے کیلئے کام کرتی ہے۔ این ایس ٹی ایسے حل تلاش کرتا، انہیں تسلیم کرتا اور آگے بڑھاتا ہے جن میں سائنسی اعتبار اور عملی افادیت یکجا ہوں۔

جواب دیں

Back to top button