لاہور کی تمام تحصیلوں میں 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی اور مانیٹرنگ جاری

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور آٹا سپلائی کی مانیٹرنگ جاری ہے، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ ریونیو فیلڈ اسٹاف اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ سرویلینس بھی جاری ہے۔ تمام تحصیلوں کے مختلف پوائنٹس پر 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہے اور تمام تحصیلوں میں قیمت پر عملدرآمد اور آٹا اسٹاک کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ 10 کلو آٹا تھیلا 1,275 روپے پر بلاعطل فراہم کیا جائے، تمام سیل پوائنٹس پر اسٹاک رجسٹر اور ریکارڈ شفاف رکھا جائے اور اوور چارجنگ و ذخیرہ اندوزی پر فوری کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ "شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں، ضلعی ٹیمیں دکانوں میں مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور 10 کلو آٹا تھیلوں کی 1,275 روپے پر دستیابی اور فیلڈ انسپیکشن جاری ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے اور عوامی سہولت اور شفاف تقسیم کے لیے روزانہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے مقررہ نرخوں پر آٹے کی بلاعطل فراہمی اور شفاف تقسیم کے لیے روزانہ فیلڈ مانیٹرنگ اور کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button