کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس

کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس گجومتہ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں رنگ روڈ کی مرمت و بحالی سولرائزیشن اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے اوور اسپیڈنگ کی روک تھام انسدادِ اسموگ اقدامات غیر قانونی پیدل کراسنگ کے خاتمے اور ٹریفک مانیٹرنگ کے لیے جامع حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نادرن لوپ پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ اور خلاف ورزیوں کے خلاف سخت انفورسمنٹ پر زور دیا۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ کے اطراف شجرکاری کے لیے پی ایچ اے اور رنگ روڈ اتھارٹی کا مربوط تعاون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا جبکہ سولرائزیشن کے منصوبے توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button