پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کونسل کا 17واں اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل، پی اینڈ ڈی، فنانس، ڈائریکٹر آپریشن اینڈ مینٹیننس، ڈائریکٹر کنٹریکٹس اینڈ ڈیزائن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ 2026-27 کی منظوری دے گئی۔راولپنڈی رنگ روڈ کے انتظام و آپریشنز اور مینٹیننس کے لیے ریجنل آفس کے قیام اور ضروری وسائل کی منظوری بھی دی گئی۔راولپنڈی رنگ روڈ پر ٹولنگ آپریشنز ون نیٹ ورک کے ذریعے چلانے کی منظوری،راولپنڈی رنگ روڈ اور گوجرانوالہ ایکسپریس وے پر سروس ایریاز کے قیام کی منظوری،اتھارٹی کی مالی خودمختاری کے لیے بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے قیام کی منظوری،رنگ روڈ پر موبائل و انٹرنیٹ کوریج بہتر بنانے کے لیے سیلولر ٹاورز کی تنصیب کی منظوری،عبداللہ گل، ہلوکی اور ڈی ایچ اے فیز 9 میں ٹاورز کے لیے اراضی لیز پر دینے کی منظوری،انتظامی اسامیوں کے اہلیت معیار میں موجود تضادات دور کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button