وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے نے اہم ملاقات کی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانسیسی سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ژاں نوئل پواریے کو نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی-پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا-پنجاب اور فرانس کے درمیان باہمی تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا-وزیراعلی مریم نواز شریف کو فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواریے نے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کا دورہ کرنے کی دعوت دی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے دورہ کی دعوت پرفرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواریے کا شکریہ ادا کیا -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پیوٹ کے تحت پنجاب میں زراعت، انڈسٹری اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی-ملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو طویل المدتی اور مضبوط ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کا عزم کیا گیا-مزید ازاں پنجاب اور فرانس نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا-ملاقات میں جی ایس پی پلس کے امور پر گفتگو ہوئی اورپاکستان کی برآمدات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کااظہار کیا-پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کا عزم کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانسیسی سفیر ژاں نوئل پواریے (H.E.Jean-Noel Poirier) کی سفارتی خدمات کو بھی سراہا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں NTDC ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشنوں کے لیے 180یورو ملین قرض فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن ویسٹ واٹر گورننس پراجیکٹ کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور پنجاب کی صنعتی معیشت کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ فرانس کا تعاون یورپی یونین میں پاکستان کے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ پنجاب کی ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور چمڑے کی صنعت کے لیے یورپی منڈیوں تک ترجیحی رسائی ناگزیر ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نئے جی ایس پی پلس نظام کے تقاضوں سے ہم آہنگی پاکستان کے برآمدی مستقبل کے لیے اہم ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جی ایس پی پلس پاکستان کی یورپی منڈیوں تک ترجیحا رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔ یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار ہے۔ پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کا حجم 2025-26 میں تقریباً 8.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل، ملبوسات، کھیلوں کا سامان اور چمڑے کی صنعت کے لیے جی ایس پی پلس کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔جی ایس پی پلس کے معاملے پر فرانس کا تعاون بے حداہمیت کا حامل ہے۔فرانس ماضی میں وزارتی سطح پر پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت کر چکا ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔جی ایس پی پلس کے مستقبل کے لیے فرانس کے ساتھ مسلسل سفارتی روابط اور مؤثر مکالمہ ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پیوٹ کے ذریعے فرانس کے ساتھ صوبائی سطح پر براہِ راست روابط کو مضبوط بنا کر صنعتی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔پاکستان اور فرانس دہائیوں کی دوستی کا اشتراک رکھتے ہیں۔ 1789 کے انسانی حقوق کے فرانسیسی اعلامیے نے دنیا کو آزادی، مساوات اور انسانی وقار کا ایک پائیدار منشور دیا۔ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنا اور انصاف و مساوی حقوق کے لیے اصولی مؤقف قابل تحسین ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ فرانسیسی ڈیری، فوڈ پروسیسنگ اور کولڈ چین فرم زراعت میں ویلیو ایڈڈیشن کو بڑھا سکتی ہیں۔ فرانسیسی یوٹیلیٹیز پی پی پی ماڈل کے تحت شہر کے پانی، سیوریج واٹر اور سالڈ ویسٹ کی خدمات میں شراکت کر سکتی ہیں۔ فرانسیسی توانائی کمپنیاں صنعتی اسٹیٹس میں سولر، گرڈ اور توانائی کی بچت کے منصوبوں میں شامل ہو سکتی ہیں۔ PIVOT کے صنعتی کلسٹرز کے لیے فرانسیسی ادارے پنجاب کی افرادی قوت کو تربیت دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button