وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا خصوصی اجلاس منعقدہوا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپ دی-اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں گلی محلے میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عوامی کمیٹی قائم ہوگی- ہر تحصیل میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی مرمت وبحالی کے لئے موبائل مینٹیننس یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا-واٹر فلٹریشن پلانٹ موبائل ورکشاپ میں پلمبر اور دیگر ٹیکنیکل سٹاف متعین ہوگا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کی منظوری بھی دی- لاسٹ مائل واٹر سپلائی پراجیکٹ کے تحت چکوال، راجن پور اور راولپنڈی کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پانی مہیا کیا جائے گا-چکوال میں 256 کلومیٹر اور راجن پور میں 1780 کلومیٹر تک واٹر سپلائی پراجیکٹ ترجیحا بنے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب کے چار اضلاع میں جاری واٹر بوٹلنگ پلانٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-خوشاب، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 10 ہزار، انیس لیٹر پانی کی بوتلوں کی روزانہ پروڈکشن ہے – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ کے تحت مختصر عرصے میں 48 لاکھ افراد مستفیدہو رہے ہیں -سی ایم واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ سے 75 ہزار سے زائداینس لیٹرکی بوتلیں گھروں میں پہنچائی گئیں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ صاف پانی عوام کا حق ہے اور ہر فرد کو صاف پانی ضرورملے گا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ گھروں تک صاف پانی پہنچانے کا شرف ملنے پر شکر بجالاتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ چکوال، راجن پور اور پنڈی کے بعد دیگر علاقوں میں بھی واٹر سپلائی سکیمیں لائیں گے۔ اب کسی کو میلوں دور سے پینے کیلئے پانی لانے کی مشقت نہیں کرنی پڑے گی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پیرا کی سرکاری گاڑی کو کار ریلی میں استعمال کرنے کا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
2 گھنٹے ago
پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
1 دن ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس،ساہیوال ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں کا جائزہ
2 دن ago
*امجد حفیظ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سربراہ مقرر،نوٹیفکیشن*
3 دن ago






