پنجاب کو فلم، ڈرامہ، ثقافت اورسیاحت کا مرکز بنانے اور شاندارماضی والی آب وتاب واپس لانے کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا پراجیکٹ تیاری کے قریب پہنچ گیا ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف کے وژن کے تحت پاکستان اور پنجاب کے پہلے جدید ترین ٹیکنالوجی اور سہولیات سے لیس فلم سٹی کے آغاز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، افتتاح 15 دسمبر کو ہوگا – وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پہ پنجاب میں بننے والی پنجابی فلموں کو 35، اردو فلموں کو 20 فیصد ریبیٹ دیا جائے، وزیراعلی مریم نوازشریف نے منظوری دے دی -سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پنجاب فلم اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں فلمی صنعت کی بحالی، جدید فلم سازی اور لاہور کو دوبارہ فلم انڈسٹری کا مرکز بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی-وزیراعلی پنجاب نے پنجاب اور پاکستان کا پہلا رائلٹی قانون بنانے کی منظوری دے دی،پنجاب فلم اتھارٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی- وزیراعلی پنجاب نے فلم اینڈ میوزک سکول، فلم میوزم، فلم ٹریڈنگ ہاؤس،پوسٹ پروڈکشن فسیلیٹی، سٹوڈیو کمپلیکس، جدید ترین فلم سٹوڈیوز، پاکستان کا سب سے بڑا کنونشن سینٹر بنانے کی بھی منظوری دے دی- ریبیٹ پالیسی کے ذریعے فلم سازوں کی مالی مدد اور معیاری فلموں کی تیاری ممکن ہوگی، فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا -شوٹنگ کے بہترین مقامات کے انتخاب میں مدد دینے لے لئے آن لائن ون ونڈو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا- مالی سال 2026-27 کافلم سٹی اتھارٹی کا 58 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ جائزہ کے لئے فنانسنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا -فلم سٹی اتھارٹی کی 53 آسامیوں پر پہلے مرحلے میں 26 افراد بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی، بھرتیوں اور برطرفیوں کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا-اجلاس میں چھ مختلف کمیٹیوں کے قیام اور پنجاب فلم فنڈ کمیٹی تشکیل دینے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا-اجلاس میں پرانے سینما گھروں کی بحالی، سولر سسٹم کی تنصیب اور عوام کوکم قیمت پر تفریح کی سہولیات کی فراہمی کی منظوری دی گئی- اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سینما گھروں کی بکنگ کا نظام آن لائن بنایا جائے-اجلاس میں نوجوان فلم سازوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے لئے ٹریننگ پرگرام کی منظوری دی گئی،بین الاقوامی ماہرین نوجوان فلم سازوں کو جدید فلم سازی کی تربیت دیں گے- سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ پانچ سال میں پنجاب عالمی معیار کے سکرین ٹورزم کا مرکز بنے-کیمرے کی آنکھ سے پوری دنیا کو پنجاب کی منفرد اور قیمتی ثقافت، نایاب ورثہ دکھائیں گے-فلم سٹی فلمی صنعت کی بحالی، سرمایہ کاری، روزگار کے فروغ، عوام کو معیاری اور سستی تفریح فراہم کرنے کا مکمل ایکوسسٹم ہے-
Read Next
2 گھنٹے ago
پیرا کی سرکاری گاڑی کو کار ریلی میں استعمال کرنے کا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
2 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف دے دیا
1 دن ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس،ساہیوال ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں کا جائزہ
2 دن ago
*امجد حفیظ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سربراہ مقرر،نوٹیفکیشن*
3 دن ago






