لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز پر سرکاری پردہ ڈال دیا۔مجوزہ ماسٹر پلان کے تحت متعدد بااثر ڈویلپرز کی بڑا ریلیف فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو ریگولرائز کرنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے۔گرین سے براون کے اس کھیل میں حکمرانوں کے ساتھ گہری وابستگی اور تعلق رکھنے والے مالکان سرخرو ہونگے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا وہ ادارہ ہے جس نے لاہور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خفیہ رکھا ہوا ہے ان کی فہرست اپنی ویب سائٹ تک آپ ڈیٹ نہیں کی گئی ہے۔سال 2018 تک نیب کے حکم پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف نوٹسز مشتہر کئے جاتے رہے جس کے بعد یہ سلسلہ بھی محدود بلکہ کافی حد تک بند ہے۔فراڈ بھی ہو رہا ہے اور فراڈیوں کو سرکاری تحفظ بھی حاصل ہے۔مہینے میں ایک مرتبہ چھوٹی ہاؤسنگ سکیموں اور لینڈ سب ڈویژنز کے خلاف دفتر یا چار دیواری کی جزوی مسماری کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔چیف میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ کی جانب سے عام عوام کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بارے تشہیری مواد موجود نہیں نہ ہی ون ونڈو سیل یا سہولت مراکز میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرستیں آویزاں کی گئی ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز، لینڈ سب ڈویژنز میں ماسٹر پلان کے خلاف غیر قانونی کمرشل اور رہائشی تعمیرات جاری ہیں۔جس میں سی ایم پی ونگ اور ٹاؤن پلاننگ و کمرشلائزیشن کا شعبہ ایک پیج پر ہے۔تمام بڑی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ماسٹر پلان کی منظوری سے پہلے ہی کمرشل زونز بن اور کافی حد تک مکمل بھی ہو چکے ہیں۔منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں نے اپنے نئے فیز اور سیکٹر کی منظوری کے بغیر ہی ہزاروں کمرشل اور رہائشی پلاٹ فروخت اور ان پر تعمیرات مکمل اور شروع کروا رکھی ہیں۔جن کی نقشہ منظور نہیں ہو سکتا آمدن سرکاری خزانے میں جانے کی بجائے ایل ڈی اے کے بااثر اور طاقتور افسران اور عملے کی جیبوں میں جا رہی ہے۔ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 پر کئی سالوں پر دوبارہ کام شروع ہوتے ہیں۔طاقتور ڈویلپرز نے بھی حکومتی سطح پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ایل ڈی اے حقیقت پر مبنی لاہور ڈویژن کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کی فہرستیں اسی طاقتور گروہ کی وجہ سے پبلک میں عام نہیں کر رہا جن کو ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد ہی آپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یہ سارے کھیل کا مقصد حکمرانوں سے خاص مراسم رکھنے اور مالدار،سرمایہ دار اور طاقتور ڈویلپرز کو ریلیف فراہم کرنا بتایا جاتا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ سی ڈی اے ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر اتھارٹیز نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف مواثر کارروائی کی ہے اور اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی ہے۔ان اداروں نے میڈیا کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی ویب سائٹ پر غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کو نمایاں طور پر مشتہر کیا ہے تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہ اور فراڈ سے بچایا جا سکے۔بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام کی سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ضلع کونسلز میں بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کی بھرمار ہے اور ان ضلع کونسلز میں تعینات ڈسٹرکٹ آفیسرزپلاننگ پر محکمہ بلدیات پنجاب کو کوئی خاص چیک نہیں ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے بنائے گئے ماسٹر پلانز بھی بعض سازباز کے کیسیز کی وجہ سے مشکوک ہو گئے ہیں۔ضلع کونسلوں کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔صرف شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور فیصل آباد سیالکوٹ، گوجرانوالہ،ملتان،جہلم،گجرات،حافظ آباد اور دیگر کا سروے کروایا جائے تو اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔لاہور ڈسٹرکٹ کے بعد لاہور ڈویژن کے باقی جن اضلاع کو ہاؤسنگ سکیموں کا کنٹرول ایل ڈی اے سے واپس ملا ہے ان کی ضلع کونسلز نے چند سالوں میں زرعی اور کھادر ایریا میں ہزاروں انڈسٹریل، کمرشل اور رہائشی غیر قانونی تعمیرات مکمل کروا دی ہیں۔محکمہ بلدیات پنجاب کی کمزور انتظامی گرفت کے باعث غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا پھیلاؤ ہو رہا ہے اور ان کے کئی نئے سیکٹر، بلاک اور فیز بن رہے ہیں۔
Read Next
6 دن ago
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد*
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے نے 23 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نئے تعینات 16 افسران کی بھی تقرریاں
1 ہفتہ ago
ڈی جی طاہر فاروق سے ایل ڈی اے میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (جنرل کیڈر)کی ملاقات،16 افسران شامل
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاسینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر عثمان عارف ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
1 ہفتہ ago
*ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیا*
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ،داتا دربار کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اجلاس،ٹاؤن پلاننگ اور آکشن کے ریونیو اہداف کا جائزہ
2 ہفتے ago




