وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی سی تلہ گنگ اور ڈی پی او کی فوری تعیناتی اور انہیں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کے دورے کے دوران خصوصی طورپر 2- ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر لاوا ٹمن سمیت دیگر ڈیم بنانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تلہ گنگ کے مرکزی بازار میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے تلہ گنگ کے عوام کو سلام پیش کرتی ہوں۔ تلہ گنگ کے عوام سے کھچا کھچ بھرے بازار کودیکھ کر لگتا ہے جیسے ضلع بھر کی پوری آبادی آگئی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج یہاں تلہ گنگ کے بازار میں لوگوں کا سمندر دیکھ کر یقین ہوگیا کہ آپ کی بہن،بیٹی صحیح کام کررہی ہے۔تلہ گنگ میں بس چل رہی ہے،بازار اور سڑکیں بن رہی ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ماضی میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا گیالیکن جھوٹے وعدے کرنیوالوں کو تاریخ نے ملیا میٹ کردیا۔عوام کی خدمت کا ثبوت عوام کااتنا بڑا سمندر ہے۔اتنا خوبصورت تلہ گنگ دیکھ کر حیران رہ گئی۔تلہ گنگ میں 300کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و توسیع ہوئی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ 2سال میں تلہ گنگ کی تقدیر اور بھی بدلے گی۔ اللہ تعالی تلہ گنگ کے بزرگوں، بہن بھائیوں اور بیٹوں کو سلامت رکھے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تلہ گنگ کا پورا علاقہ اپنی بیٹی کے استقبال کے لئے باہر نکل آیا۔تلہ گنگ کے عوام اور تاجر برادری کی دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔ قبل ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تلہ گنگ آمدپرتلہ گنگ کے بازار میں عوام کا تاریخی ہجوم، تل دھرنے کو جگہ نہیں رہی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی آمد پر بہت بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد سے وسیع و عریض بازار کھچا کھچ بھر گیا۔عوام کا جم غفیر وزیراعلی مریم نواز شریف کی بس کے ساتھ آہستہ آہستہ چلتا رہا۔ بچے،بزرگ اور خواتین بھی وزیراعلی مریم نواز شریف کے غیر روایتی اورغیر معمولی خیرمقدمی جلوس میں شامل ہوئے۔ بہت بڑے ہجوم کی وجہ سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بس آہستہ آہستہ رینگتی رہی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ کے مرکزی بازارکے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ میں تاریخ کی پہلی الیکٹرو بس سروس کا آغاز بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے تلہ گنگ میں روڈز پراجیکٹس کا بھی افتتاح کیا۔ضلع تلہ گنگ میں اکوال، ٹمن، ملتان خورد اور شاہ محمد ولی سے سی پیک ترپ انٹرچینج تک روڈز شامل ہیں – تلہ گنگ،کلرکہار سے چوا سیدن شاہ تک 69کلو میٹر طویل سڑک بھی بنائی گئی ہے-ضلع چکوال میں بننے والے دیگر روڈز میں بلکسر سے چکوال تک 17کلو میٹر سڑک بھی شامل ہے-
Read Next
5 گھنٹے ago
بشریٰ جمیل ڈی پی او، عمران بشیر ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ تعینات،نوٹیفکیشن
22 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت لاہور میں محفوظ بسنت 2027 کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے یونیورسٹی آف چکوال میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم
22 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چکوال میں پنجاب پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کردیا*
22 گھنٹے ago
مریم نوازشریف نوبیل سسٹین ابیلیٹی ٹرسٹ کے 30 نومبر کو منعقد ہونیوالے سالانہ میلے میں شرکت کیلئے ہانگ کانگ جائیں گی
Related Articles
ملتان سٹیڈیم میں 25ہزار اپنی چھت، اپنا گھرکے مالکان جیت کا جشن منانے کے لئے جمع،مریم نواز کا خطاب
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیا آڈیٹوریم بنانے کا اعلان کر دیا
3 دن ago
صوبائی کابینہ اجلاس،مریم نواز شریف کا پنجاب میں پانچ ہزار الیکٹروبسیں چلانے کے عزم کا اعادہ،ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز 2020 میں ترمیم کی منظوری
3 دن ago



