وزیراعلی مریم نوازشریف ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف الیکٹروبس پر سوار ہو کر محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں۔اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار عوامی استقبال کیاگیا۔ہزاروں بچے، نوجوان، طلبہ اور بزرگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے استقبال کیلئے روڈ پر آگئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے گاڑی پر ہزاروں من گلاب نچھاور کیے۔بچے پھول اور تصاویر لیکر گاڑی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹروبس پراجیکٹ کا باقاعدہ ڈیجیٹل آغاز کیا۔تقریب گاہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔پنڈال تا دیر مریم نواز شریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای بس پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں۔ملتان میں پہلے مرحلے میں 45الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابن سینہ ہسپتال، ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے وویمن یونیورسٹی، ای خدمت سنٹرتک الیکٹروبس چلائی جائیں گی۔چونگی نمبر9 سے ناگ شاہ نادرہ آباد پھاٹک تک الیکٹرو بس چلے گی۔ملتان وہاڑی چوک قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادر پور راں تک الیکٹروبس سروس میسر ہوگی۔پہلے فیز میں ملتا ن ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقو ں کے لئے 160الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ملتان ڈویژن میں مجموعی طورپر 205 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔
Read Next
43 منٹس ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
6 گھنٹے ago
محکمہ ریونیو رجسٹری سے متعلق سال 2026-27 کی تازہ فیس اور ٹیکس کی تفصیلات
24 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
2 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
3 دن ago






