پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کلاس نہم کے امتحانی نتائج پر خفگی کا اظہارکیاہے-خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیاگیاہے-طلبہ کے امتحانی نتائج کو ٹیچر ز کی کارکردگی سے منسلک کرنے پر اتفاق کیاگیا-ہر کلاس میں ماہانہ اور سالانہ امتحان شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا-اگلے ہفتے مکمل ٹائم لائن اور ریفارمز پلان پیش کرنے اورنویں کلاس کے 20فیصد سے کم رزلٹ پر فوری ایکشن کا حکم دیاہے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہترین نتائج کے حامل سکولوں کے لئے انعامات کی ہدایت کی ہے-ہر ضلع میں نتائج کے لحاظ سے ٹاپ کرنے والے سکولوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے-سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ کیلئے ایوننگ کوچنگ کافیصلہ کیاگیا-پڑھائی میں کمزور طلبہ کو سکول سے نکالنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے 45دن میں ہیڈ ٹیچرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا حکم دے دیا -سرکارِ سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر ایجوکیشن کو ہر سطح پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون/جھنگ کے بہترین رزلٹ پر اظہار اطمینان کیاہے-مظفر گڑھ اورلیہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نتائج کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکولوں کی ڈسٹرکٹ وائز ماہانہ ریٹنگ کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے-سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے ”یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیا-پنجاب میں لائبریری آن ویل کا پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع ہوگا – سولرائزڈ چارجنگ کے ساتھ لائبریری آن ویل کی تھری ویلر میں 20ہزار سے زائد ڈیجیٹل بکس ہوں گی -لائبریری آن ویل میں ویڈیو لرننگ لیکچر کی سہولت بھی میسر ہو گی -وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا،جس میں سکول ایجوکیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے آؤٹ سورس سکولوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں پوائنٹ سکورنگ سے بات نہیں بنے گی بلکہ بہتری لانا ہوگی-ٹیچرز کی محنت طلبہ کے رزلٹ میں نظر آنی چاہیے –

جواب دیں

Back to top button