وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات ذوالفقار علی مراد، ڈپٹی سپیکر ملک کفایت الرحمن، ممبر اسمبلی جسٹس (ر) صاحب خان، سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری اسمبلی سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبائی سیکریٹری بلدیات نے ایکٹ میں تجویز کردہ ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سیاسی نظام کی مضبوطی، نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی اور نئی لیڈر شپ کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی ترجیح خطے میں ایک مساوی اور مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرانا ہے۔ موثر بلدیاتی نظام کیلئے بلدیاتی وارڈز میں 50 فیصد سیٹوں کے اضافے اور الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق حد بندی (ڈی لمٹیشن) کرے گا۔ ضروری ترامیم کے بعد تیار کردہ بل پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ایوان میں پیش کیا جائے گا، اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ایک بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گااور بلدیاتی انتخابات کے عمل سے مقامی سطح پر قیادت ابھرے گی۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
2 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
2 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
5 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago



