وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور رفتار کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان یکم نومبر کو اپنے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ہنزل پاور پروجیکٹ میں مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے، لہٰذا ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بجلی کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی کے مفادات کی خاطر گلگت بلتستان کے عوام کو مزید اندھیروں میں نہیں رکھا جا سکتا۔وزیراعلیٰ نے سیکریٹری برقیات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے کی ٹرو کاسٹ اور دیگر ضروری دستاویزات فوری طور پر مکمل کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیں اور منصوبے پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہرپو پاور پروجیکٹ کے حوالے سے متعلقہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ منصوبے کی مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے جاری تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکردو سیاحت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، تاہم بجلی کی عدم دستیابی سے سیاحوں کے سامنے منفی تاثر پیدا ہو سکتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے مختلف پاور منصوبے فراہم کیے جا رہے ہیں، لیکن ان کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر تشویش کا باعث ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ نے 54 میگاواٹ عطاء آباد پاور پروجیکٹ پر عملی کام شروع کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے 26 میگاواٹ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور محکمہ پلاننگ کو ہدایت کی کہ ٹنل کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے درکار وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر بلتستان کو بھی ہدایت کی کہ شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کے گرڈ اسٹیشن کے لیے درکار زمین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طولتی پاور پروجیکٹ کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
Read Next
4 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
6 دن ago
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago
ای ٹینڈرنگ کے حوالے سے سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
1 ہفتہ ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
*گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات۔میونسپل کارپوریشنز گلگت، اسکردو اور چلاس کے لیے اپیلٹ ٹربیونلز قائم*
1 ہفتہ ago
بلدیاتی انتخابات،گلگت،اسکردو اور چلاس میونسپل کارپوریشنز کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران مقرر
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کی ری اسٹرکچرنگ اور استعدادِ کار میں اضافے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
1 ہفتہ ago



