وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں اصلاحات کرکے اسے مزید بہتر اور تیز بنانے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز پر مشتمل ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز قائم کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی عمل کو مزید موثر بنایا جائے اور وسائل کے درست، شفاف اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ٹارگٹڈ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، صوبائی حکومت ان منصوبوں کے لیے درکار وسائل فراہم کرے گی۔ آئی پیڈ پورٹل سسٹم کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے درکار وسائل کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے۔نئے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی۔1 کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ ان منصوبوں پر بروقت کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔ کھنر ویلی روڈ پر شفاف انداز میں کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔دیامر میں کوئی بھی ویلی روڈ انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کے مطابق نہیں ہے، اس لیے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔ کام میں غفلت برتنے اور منصوبے بروقت مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔24 انچ واٹر سپلائی اسکیم گزشتہ 20 سال سے نامکمل ہے اور اب اس کی ضرورت نہیں۔ منصوبے میں موجود پائپ کو ایک ماہ کے اندر نیلام کرکے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔چلاس 100 بیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ 2007 سے اب تک نامکمل ہے۔ موجودہ منصوبے کو بند کیا جائے اور اگر اس کی ضرورت ہے تو نیا پی سی۔1 تیار کیا جائے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ اور محکمہ صحت باہمی رابطے سے اس منصوبے کی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کریں۔غماری تا داریل روڈ کی میٹلنگ کا کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ جاری کام کو یقینی بنائے اور ٹھیکیدار کو ادا کی جانے والی رقم کے مطابق کام مکمل کرایا جائے۔ نیاٹ ویلی روڈ کی میٹلنگ کا بقیہ کام بھی قوانین کے مطابق موجودہ ٹھیکیدار سے مکمل کرایا جائے۔تتہ پانی متبادل روڈ کے لیے پل کی تنصیب سے متعلق منصوبے کی فورم سے جلد منظوری یقینی بنائی جائے۔ رائیکوٹ تا ڈرنگ داس روڈ کے منصوبے کا تھرڈ پارٹی اسٹیمنٹ کرایا جائے اور ورک ڈن کے مطابق منصوبے کو کلوز کیا جائے، جبکہ میٹلنگ کے لیے نیا پی سی۔1 تیار کیا جائے۔اضلاع میں موجود ہیوی مشینری کا پول بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیوی مشینری کا مؤثر اور بروقت استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ دیامر اور استور ریجن میں درپیش اسٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے گا۔
Read Next
6 گھنٹے ago
سی بی ایمز کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور معیار میں نقائص سامنے آئے ہیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا 2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ مٹھاٹ رائیکوٹ کا دورہ
1 دن ago
ہارویسٹ ایکسپو 2026 گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا بڑا ایکسپو،سی ایم نے افتتاح کردیا
2 دن ago
امجد حسین سے یو این ڈبلیو ایف پی کے ہیڈ سدیپ جوشی اور ڈی جی ای سی ایچ او جیورجیوس فرانٹزس کی ملاقات
2 دن ago






