اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت(FAO) کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر ریسرچ گلگت میں جغرافیائی اشاریے Geographical Indication کے موضوع پر ایک روزہ آگاہی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ کے مہمان خصوصی سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس تھے جبکہ ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ گلگت بلتستان عبد الخبیر اور ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن گلگت اقبال حسین اور محکمے کے دیگر ذمہ داران اور FAO کی نمائندگی میں ڈاکٹر عمر فاروق اور ڈاکٹر جنید ، وزارت تجارت کے نمائندے میر قاسم، محکمہ زرعی تحقیق کے ڈپٹی ڈائریکٹر و فوکل پرسن ڈاکٹر شاکر اللہ کے علاوہ مختلف اضلاع کے کاشتکار ، کسان تنظیموں، سوسائٹیز اور تجارتی نمائندوں نے شرکت کی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو تحفظ رجسٹریشن کے طریقہ کار اور گلگت بلتستان کی منفرد زرعی مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی خاص طورپرخطے کی GI مصنوعات کی رجسٹریشن کے عمل اس کے تقاضوں اور GI کی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کےکردار پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ دنیا میں GI کے رجسٹریشن کے حوالے سے چین میں تقریبا 2,800 ، بھارت میں 500 اور تھائی لینڈ میں تقریبا 300 اور بنگلہ دیش میں 64 مصنوعات رجسٹرڈ ہیں جبکہ پاکستان میں 24 مصنوعات GI کے تحت رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جن میں گلگت بلتستان کی چھ منفرد مصنوعات بھی شامل ہیں
ان مصنوعات میں
(pear shoghori) , (Marghulam apricot) , (Habi Apricot) ,
(Halman apricot) اور ( Suspolo Apple) شامل ہیں ماہرین نے کہا ہے کہ GI رجسٹریشن مقامی مصنوعات کو ان کے مخصوص جغرافیائی تشخص کے ساتھ قانونی تحفظ فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کی منفرد زرعی پیداوار کو عالمی سطح پر شناخت ملے گی بلکہ مقامی کاشتکاروں کی آمدن برآمدات تجارت اور خطے کی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا ورکشاپ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی مزید منفرد مصنوعات کی شناخت رجسٹریشن اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے محکمہ زراعت FAO وزارت تجارت کسان تنظیموں اور تجارتی نمائندوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنایا جائے گا






