وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کورنگی میں پانی کی فراہمی اور واٹر پائپ لائن پروجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کورنگی کے شہریوں کو درپیش پانی کے مسائل، پانی کی منصفانہ تقسیم، فراہمی کے نظام میں بہتری اور جاری منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، سینیٹر شہادت اعوان، رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، ٹاؤن چیئرمین کورنگی نعیم شیخ، فرحان غنی، چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر بورڈ اسد شیخ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے اور شہریوں کو ان کے جائز حصے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے، اس لیے کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ پانی کی تقسیم کو شفاف، منصفانہ اور منظم بنانے کے لیے جدید طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ کسی بھی علاقے یا آبادی کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے نظرانداز نہ کیا جائے اور تمام شہریوں کو یکساں بنیادوں پر سہولت میسر آسکے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورنگی کے عوام کو درپیش پانی کے مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جائے اور واٹر پائپ لائن منصوبے سے متعلق تمام ضروری امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، اس سلسلے میں متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور منصوبے کی پیش رفت کے حوالے سے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ حکومت کی اولین ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کرنا شامل ہے۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں عوامی ریلیف کے اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ، صاف ستھرا اور خوشحال سندھ کی تشکیل بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے اور حکومت اسی وژن کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت پانی کی قلت، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کا مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ وزیر بلدیات نے امید ظاہر کی کہ جاری ترقیاتی اقدامات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں شہری جلد ہی ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی رابطوں اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ کورنگی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا مستقل اور پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔
Read Next
1 دن ago
*چائنا تھرڈ انجینئرنگ بیورو کے کنٹری ہیڈ مسٹر وانگ کی قیادت میں وفد کی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات*
1 دن ago
محض ریفرنڈم کی بات کرنے سے کوئی نیا صوبہ قائم نہیں ہوسکتااس کے لئے آئینی تقاضے پورے کرنا ہوں گے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن کی ملاقات
2 دن ago
سی ایم بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے طلباء کے وفد کی وزیر بلدیات سندھ سے ملاقات
5 دن ago
سندھ کی تقسیم کا فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح کردیا
5 دن ago
بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ملاقات،بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بریفنگ
6 دن ago




