میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ سے افسران کی الوداعی ملاقات

کوئٹہ،مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب کاسی اور مجسٹریٹ نوید لاشاری نے نئی تعیناتیوں کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے دونوں افسران کی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لیے انجام دی جانے والی خدمات اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں افسران نے دورانِ تعیناتی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں اور ادارے کی بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایڈمنسٹریٹر نے نئی ذمہ داریوں اور مستقبل کے لیے دونوں افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے کہ مجسٹریٹ ڈاکٹر عمران زیب اور مجسٹریٹ نوید لاشاری کی نئی تعیناتیوں کے بعد یہ الوداعی ملاقات منعقد ہوئی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران زیب کاسی اسسٹنٹ کمشنر حمزئی پشین تعینات جبکہ نوید لاشاری اے سی آر پشین تعینات ہو گئے

جواب دیں

Back to top button